وزیراعظم کا آرمی چیف کو ٹیلی فون باچا خان یونیورسٹی حملے پر تبادلہ خیال

وطن سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کےعزم پرقائم ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک January 20, 2016
دہشتگردوی کیخلاف جنگ میں ہم وطنوں کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دیں گے،وزیر اعظم نواز شریف۔ فوٹو: فائل-

وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کیا اور چارسدہ حملے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جب کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کرکے چارسدہ حملے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جب کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حمایت کررہی ہے لہذا دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے یونیورسٹی علاقے کو محفوظ بنانے میں فوری ردعمل پر آرمی یونٹس کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کل یوم سوگ منایا جائے گا اور ملک بھر میں قومی پرچم کل سرنگوں رہے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم طلباء اورشہریوں کو قتل کرنے والے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،دہشت گردوی کے خلاف جنگ میں ہم وطنوں کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دیں گے اورملک سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اس وقت سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں