یورپی یونین سے اسٹرٹیجک پارٹنرشپ چاہتے ہیںفہمیدہ مرزا

اقتصادی ترقی،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعاون بڑھایاجائے،یورپی یونین کے وفدسے گفتگو

اقتصادی ترقی،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعاون بڑھایاجائے،یورپی یونین کے وفدسے گفتگو (فوٹو ایکسپریس)

اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزانے یورپی یونین کوپاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی سمیت سیلاب سے متاثر ہ علاقوںمیںتعاون بڑھانے کیلیے کہاہے،

انھوںنے کہاکہ یورپی یونین نے پاکستان میں ہمیشہ جمہوری حکومت کی حمایت کی ہے اورملکی ترقی کیلیے تعاون جاری رکھاہے،


ان خیالات کااظہارانھوںنے(Ms. Jean Lumbert) کی سربراہی میںیورپی یونین کے وفدسے ملاقات میںکیا،ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کواہمیت دیتاہے جودوستی اور باہمی ہم آہنگی کے مضبوط رشتوں پر استوارہیں،

انھوںنے کہاکہ پاکستان کی سیاسی قیادت یورپی یونین کے ساتھ طویل المدتی اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کی خواہاں ہے،انھوںنے یورپین یونین کے وفد کو قانون سازی کے عمل میں خواتین اراکین پارلیمنٹ کے کردار سے آگاہ کیا۔ Ms. Jean Lumbert نے کہاکہ یورپی یونین پاکستان میںانفرااسٹرکچرکی ترقی،صنفی مساوات،تعلیم وصحت کے شعبوںکی ترقی،انتخابی اصلاحات اورالیکشن کمیشن کومستحکم بنانے کیلیے اپنے تعاون کوجاری رکھے گی۔
Load Next Story