آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا باچا خان یونیورسٹی کا دورہ
جنرل راحیل شریف دہشت گردوں کے حملے کے بعد خود یونیورسٹی پہنچے اور تمام امورکا جائزہ لیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی باچا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنرل راحیل شریف باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد خود جامعہ پہنچے اور تمام امور کا جائزہ لیا۔ سربراہ پاک فوج کے پہنچنے پر پاک فوج کے ایک مخصوص دستے نے انہیں یونیورسٹی میں کلئیرنس آپریشن سے متعلق بریفنگ دی جب کہ جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
چارسدہ یونیورسٹی کے بعد جنرل راحیل شریف زخمیوں کی عیادت کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اورانہیں یقین دلایا کہ دہشت گردوں کو ملک کے کسی حصے میں چھپنے نہیں دیں گے۔