باچا خان یونیورسٹی پرحملے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

حملے میں ملوث افراد اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک January 20, 2016
ایوان باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتا ہے، قراردادکامتن:فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پرحملے کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان باچا خان یونیورسٹی پردہشت گرد حملے کی مذمت اورایوان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلاتے جائیں۔

واضح رہے کہ باچا خان یونی ورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک پروفیسر سمیت 19 افراد شہید جب کہ 50 سے زائد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اورسیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں