کراچی میں کارکنوں کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں اسفند یار

اے این پی کی برداشت اورتحمل کی پالیسی کوکمزوری نہ سمجھاجائے،منزل تک پہنچنا جانتے ہیں


Express News November 02, 2012
سندھ حکومت ان ٹارگٹ کلنگ واقعات میں ملوث ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے. فوٹو: فائل

MADRID: عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان نے کراچی کے لانڈھی ٹاؤن میں اے این پی کے دفتر پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں وارڈ صدر عبدالرحمن، نائب صدر عابد خان، ساجد خان اور دیگر واقعات میں یو سی 6 کے نائب صدر میاں جان ' محمد سلیم اور نیاز بادشاہ کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تعزیتی بیان میں انھوں نے شہدا کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں روز افزوں ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے ملک کی تجارتی سرگرمیوںکے سب سے بڑے مرکز کے رہائشی غیر یقینی صورتحال اور عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں۔ برداشت اور تحمل کی اے این پی کی پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے، دنیا کے ہر کونے میں پختونوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانا اور منزل تک پہنچنا جانتے ہیں۔ سندھ حکومت ان ٹارگٹ کلنگ واقعات میں ملوث ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں پختونوںسمیت دیگر محکوم قومیتوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |