الطاف حسین کی سپریم کورٹ بارکے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

عاصمہ جہانگیرگروپ کی کامیابی خوش آئند ہے، ایم کیو ایم کے قائد کا تہنیتی بیان

عاصمہ جہانگیرگروپ کی کامیابی خوش آئند ہے، ایم کیو ایم کے قائد کا تہنیتی بیان فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کی کامیابی پردلی مبارکباد پیش کی ہے۔


اپنے ایک تہنیتی بیان میں الطاف حسین نے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر میاں سرار الحق ، نائب صدر عین الدین خان، جنرل سیکریٹری جاوید اقبال اور دیگر نومنتخب عہدیداران کومبارک دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران آزاد عدلیہ، عوام کوانصاف کی آسان فراہمی اور عدالتی عملے کی مشکلات اور پریشانیوں کے حل کے لیے اپنا ہرممکن مثبت کردار ادا کریں گے۔
Load Next Story