مسافر بسوں کے کرایوں میں کمی خوش آئند ہے رابطہ کمیٹی

ٹرانسپورٹ برادری شہری علاقوں میںبھی کرایوں میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائے

مہنگائی کے باعث عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن بنی ہوئی ہے،کرائے میں کمی کافائدہ عام آدمی کوہوگا۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے مسافربسوں کے کرایوں میں کمی کو خوش آئندقرار دیا ہے اور ٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کی ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے فیصلے پر فی الفور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔


ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام کی زندگی پہلے ہی دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اجیرن بنی ہوئی ہے اوراب مسافرکرایوں میں کمی سے محنت کش اورغریب و متوسط طبقے کے لوگوں کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔ رابطہ کمیٹی نے مسافر بسوں کے کرایوں میں کمی کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہرکی ہے کہ عوامی مفادکو مد نظر رکھتے ہوئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس مد میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے مزید مستحسن اقدامات کریں گے۔
Load Next Story