کالا باغ ڈیم سیاسی معاملہ ہے عدالت مداخلت سے گریز کرے کائرہ

ایسے معاملات پارلیمنٹ میںحل ہونے چاہئیں،عدالتیںایسے معاملات میںمداخلت کرتی رہیںتوحکومت بھی انھیںالجھالے گی

حمیدگل کوآخری بارمشورہ ہے وہ اپنی زبان قابومیںرکھیں،ذاتی حیثیت میںانھوں نے جوکچھ کیاانکے سابق ادارے کواسکانوٹس لیناچاہیے۔ فوٹو: ای پی اے/فائل

KARACHI:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدالتوں کو کالا باغ ڈیم جیسے سیاسی معاملات میں مداخت نہیں کرنی چاہیے۔

حمید گل کو آخری بارمشورہ دے رہے ہیں کہ اپنا لہجہ اورزبان قابومیںرکھیں، انھوں نے جوکچھ بطورجنرل کیااورجوکچھ اب کررہے ہیںسب کے سامنے ہے ۔ جمعرات کو یہاں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کالا باغ ڈیم جیسے سیاسی معاملات پر عدالتوں کومداخلت سے گریزکرناچاہیے۔سیاسی معاملات کو سیاسی اداروں نے حل کرناہے امریکی عدالت نے بھی ہیلتھ بل پرفیصلہ دیاہے کہ جن معاملات میںعوامی رائے آناباقی ہے ان پرعدالت کوفیصلہ نہیں دیناچاہیے عدلیہ سیاسی معاملات پرتحمل کامظاہرہ کرے۔


آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ انھیں آخری بارمشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اپنا لہجہ اور زبان قابو میںرکھیں بطورجنرل جو کچھ انھوں نے کیاوہ سب کے سامنے ہیں اورجو وہ اب کر رہے ہیں وہ بھی عوام کے سامنے ہے۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے متعلق حمیدگل کا بیان آئین کے منافی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حمیدگل نے ذاتی حیثیت میںجوکچھ کیاان کے سابق ادارے کواس کا نوٹس لیناچاہیے ۔ اگران کا آفس،گھراورادارہ اسلامی جمہوری اتحاد(آئی جے آئی)کے قیام کیلیے استعمال ہوا تووہ قوم کوجوابدہ ہیں۔کسی کوکوئی حق نہیں پہنچتاکہ وہ بذات خودقوم کاسیکیورٹی ایڈوائزربن جائے، یہ کام صرف ریاست کاہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ آئی جے آئی بنانے کامقصد عوام کامینڈیٹ چرانااوراپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلیے پیپلز پارٹی کو الیکشن جیتنے سے روکناتھاوزیراطلاعات نے کہا کہ سی این جی قیمتوں کے حوالے سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے اس لیے میں اس پر گفتگو نہیں کر سکتا۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق کائرہ نے کہاکہ سی این جی کی قیمتوں اورکالاباغ ڈیم جیسے معاملات پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں۔عدالتیں ایسے معاملات میںیونہی مداخلت کرتی رہیں توحکومت بھی انھیں الجھالے گی،میڈیا نے جب وزیراطلاعات سے پوچھاکہ سی این جی کی قیمتیں بالآخر عدالت نے کم کیں،حکومت نے کیوںنہ کیں ؟توقمرزمان کائرہ نے کہاکہ ایسے معاملات عدالتوں میںنہیںسیاسی اداروں میں حل ہونے چاہئیں ۔
Load Next Story