وزیراعظم کو ترک صدر کا فون چارسدہ واقعے پر افسوس کا اظہار

سعودی عرب اور ایران کشیدگی کےخاتمے کے لیے پاکستان کےکردارکے معترف ہیں، ترک صدر


ویب ڈیسک January 20, 2016
سعودی عرب اور ایران کشیدگی کےخاتمے کے لیے پاکستان کےکردارکے معترف ہیں، ترک صدر۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے پشاور کی باچا خان یونی ورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جب کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کےخاتمے کے لیے مل کر لڑنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف سے گفتگو کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی سعودی عرب اور ایران کشیدگی کےخاتمے کے لیے پاکستان کےکردارکا معترف ہے۔

واضح رہے کہ چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں پروفیسر اور طالب علموں سمیت 20 افراد شہید ہوئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں