بھارت ’’نیلم‘‘ طوفان کی شدت میں کمی ہلاکتیں7 ہوگئیں

آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں بارشیں جاری،کئی مکانات تباہ، سڑکیں بہہ گئیں، فصلوں کو نقصان


BBC November 02, 2012
آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں بارشیں جاری،کئی مکانات تباہ، سڑکیں بہہ گئیں، فصلوں کو نقصان فوٹو: اے ایف پی

بھارت کی جنوبی ریاستیں آندھرا پردیش اور تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان 'نیلم' کے سبب سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دونوں ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں ابھی بھی تیز بارش ہورہی ہے تاہم طوفان کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے تامل ناڈو اور پونڈیچیری میں کم از کم پانچ افراد کی موت ہوئی جبکہ چھ افراد لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش میں کم از کم دو افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔ تمل ناڈو میں ایک جہاز تیز ہوا کے سبب سمندری ساحل تک پہنچ گیا۔ پانی کا یہ جہاز چنئی کے بندرگاہ پر سامان اتار کر ممبئی جارہا تھا کہ طوفان کی لپیٹ میں آگیا۔ اس جہاز پر سینتیس ملازمین سوار تھے۔

طوفان آنے پر ان میں سے بائیس ملازمین گھبرا کر سمندر میں کود گئے جنہیں بچا کر جس کشتی میں لایا جارہا تھا وہ راستے میں ٹوٹ گئی۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک ملازم کی موت ہوگئی اور ایک لاپتہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت اب کم ہوگئی ہے اور اس سے مزید نقصان کا خدشہ نہیں ہے۔ ریاستی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ طوفان اور بارش کے سبب کچے مکانوں اور جھونپڑیوں کو نقصان ہوا ہے۔ آندھرا پردیش کے علاقے نیلور سے وشاکھاپٹنم تک کے ساحلی علاقوں کے ساتھ رائلسیما کے علاقوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکیں پانی کے ساتھ بہہ گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |