آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات 14 روپے لیٹرتک سستی ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ردوبدل کاحتمی فیصلہ 26 جنوری تک درآمدی خام تیل کی قیمتوں کے حساب سے کیا جائے گا۔


این این آئی January 21, 2016
عالمی منڈی میں کام تیل کی قیمت 13 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عرب لائٹ خام تیل کی عالمی قیمتیں 22 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آجانے سے پاکستان میں آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات14 روپے فی لیٹرتک سستی ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میں یکم فروری سے پٹرول 10 روپے، مٹی کا تیل اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتاہے، انڈسٹری ذرائع کے مطابق نرخوں میں ردوبدل کاحتمی فیصلہ 26 جنوری تک درآمدی خام تیل کی قیمتوں کے حساب سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں کام تیل کی قیمت 13 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں