باچا خان یونی ورسٹی پرحملے کا مقدمہ درج دہشت گردی کی دفعات بھی شامل

مقدمہ میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک January 21, 2016
چارسدہ یونی ورسٹی پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او سرڈھیری کی مدعیت مین درج کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

PESHAWAR: باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان ریجن میں درج کر لیا گیا ہے۔

چارسدہ کی باچا خان یونی ورسٹی پر ہونے والے حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان ریجن میں درج کر دیا گیا ہے، مقدمہ ایس ایچ او سرڈھیری کی مدعیت مین درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ کی باچا خان یونی ورسٹی میں 4 دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک پروفیسر سمیت 20 افراد کو شہید جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

 

;

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں