کراچی میں رینجرزوپولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپوں سے 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحے سمیت دستی بم ، منشیات اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا


ویب ڈیسک January 21, 2016
ملزمان میں 7 کا تعلق کالعدم اور 4 کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ فوٹو: فائل۔فوٹو:فائل

رینجرز اور پولیس کی جانب سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے جب کہ اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزاورپولیس کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پرچھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے گئے جن کے قبضے سے اسلحے سمیت دستی بم ، منشیات اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ملزمان کو فیڈرل بی ایریا ، ناظم آباد ، عائشہ منزل ، موچکو ، ملیر ، نیلم کالونی ، پاک کالونی، لیاری اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں ٹارگٹ کلر بھتہ خور ، اشتہاری اور مفرور شامل ہیں جب کہ 7 کا تعلق کالعدم اور 4 کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔