پشاورمیں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بس ٹرمینل کے قریب بم ناکارہ بنادیا گیا

چار کلو وزنی بم تھرماس میں چھپایا گیا جسے ناکارہ بنادیا گیا،بی ڈی ایس


ویب ڈیسک January 21, 2016
چار کلو وزنی بم تھرماس میں چھپایا گیا جسے ناکارہ بنادیا گیا،بی ڈی ایس فوٹو: فائل

لاہور: چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ فورسز نے حاجی کیمپ بس ٹرمینل کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ بنایا گیا تاہم فورسز نے اسے ناکام بنادیا۔ فورسز کو پشاور کے حاجی کیمپ بس ٹرمینل کے قریب بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورتلاشی کے دوران ایک تھرماس میں رکھا 4 کلو وزنی بم برآمد کرلیا اس موقع پر موجود بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرلیا جس کا نام فضل الرحمان بتایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔