پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
قومی ٹیم میں ایک سے 2 تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے جب کہ کیویز نے بھی میکولم کو طلب کرلیا۔
KARACHI:
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آج میچ کل کھیلا جائے گا۔
ویلنگٹن کے ویسٹ پیک ٹرسٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے میچ جیتنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے جب کہ کیویز اسکواڈ میں جارح مزاج بلے باز برینڈن میکیولم کو اہم میچ کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم میں صہیب مقصود کی جگہ محمد رضوان یا انورعلی کو شامل کیا جاسکتا ہے اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو آرام دے کران کی جگہ وکٹ کیپربلے بازسرفرازاحمد کو محمد حفیظ کے ساتھ آزمائے جانے کا قومی امکان ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے بعد کھلاڑیوں کو میدان میں ہی مختصرلیکچر دیتے ہوئے ان کے حوصلے بلند کئے اور کہا کہ ہیملٹن میں شکست کو بھول کر ویلنگٹن میں نیا میچ نئے جوش اور جذبے کے ساتھ کھیلنے پر ہی کامیابی ملے گی، قومی ٹیم کے پاس گنوانے کے لئے کچھ نہیں، صرف جیت کا عزم لئے میدان میں اترنا ہوگا، کروڑوں شائقین کی نگاہیں گرین شرٹس پر مرکوز ہیں اس لئے ہر کھلاڑی کو پاکستان کے لئے پرفارم کرنے کی سوش لے کر ایک جذبے کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم چھٹے اور نیوزی لینڈ معمولی فرق سے ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے اور سیریز کا تیسرا میچ جیتنے والی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آجائے گی۔