امریکا میں پناہ گزینوں کو داخلے سے روکنے کیخلاف بل مسترد

امریکی سینیٹ میں بل کےحق میں 55 ووٹ ڈالے گئے جب کہ بل کی منظوری کیلئے 60 ووٹ درکار تھے۔


ویب ڈیسک January 21, 2016
اوباما نے ایک سال میں 10 ہزار شامی پناہ گزین کو امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو: فائل

امریکی سینیٹ نے شامی اور عراقی پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے روکنے کے خلاف بل مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں شامی اور عراقی پناہ گزینوں کے ملک میں داخلے کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی، بل کے حق میں 55 اور مخالفت میں 43 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 100 افراد پر مشتمل ایوان میں بل کی منظوری کے لئے 60 ووٹ حاصل کرنا لازمی تھے۔ امریکی صدر براک اوباما کی جماعت ڈیموکریٹس نے ریپبلکنز کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی مخالفت کی جب کہ کسی بھی ریپبلکن ممبر نے مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔

امریکی سینیٹ میں پیش کئے گئے بل کے متن کے مطابق شامی اور عراقی پناہ گزین کی ملک میں داخلے سے قبل اعلیٰ حکام کو ہر شہری کی فرداً فرداً تصدیق کرنا ہوگی اور اس بات کی مکمل یقین دہانی کرانی ہو گی کہ یہ لوگ امریکا کی سیکیورٹی کے لئے خطرہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے گانگریس کو بل کی حمایت میں ووٹ دینے سے خبردار کیا تھا جب کہ گزشتہ برس ستمبر میں براک اوباما نے ایک سال میں 10 ہزار شامی پناہ گزین کو امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔