چین میں سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا درجہ حرارت منفی 28 ڈگری ریکارڈ

شدید سردی پڑنے کے باعث تمام اسکول بند کرنے کے علاوہ امدادی ٹیموں کو ہروقت تیار رہنے کی ہدایت۔


ویب ڈیسک January 21, 2016
شدید سردی پڑنے کے باعث تمام اسکول بند کرنے کے علاوہ امدادی ٹیموں کو ہروقت تیار رہنے کی ہدایت۔ فوٹو:فائل

چین میں سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں شدید سردی پڑنے کے بعد تمام اسکول بند کردیئے گئے جب کہ امدادی ٹیموں کو ہروقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چین کے مختلف شہروں میں شدید سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ منگولیا کے یاکیشی میں منفی 28 ڈگری، ژن جیانگ کے مغربی حصے میں منفی 26، شمال مشرقی صوبے ہیلونجیانگ میں منفی 19، چنگچن میں درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بیجنگ کے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے شرو ع ہونے والی سردی کی لہر جنوبی علاقوں میں مزید 4 روز برقرار رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی ہے، جب کہ چین کے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرد صوبے ژی جیانگ میں ییلو الرٹ کا اعلان کرتے ہوئے تمام اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں