باچا خان یونیورسٹی پر حملے کو افغانستان سے کنٹرول کیا گیا آرمی چیف کا افغان صدر کو فون

یونیورسٹی پرحملے کے دوران افغانستان سے تحریک طالبان کا آپریٹردہشت گردوں کو ہدایات دے رہا تھا،جنرل راحیل شریف

آرمی چیف نے افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ اور امریکی کمانڈرکو بھی ٹیلی فون کیا فوٹو: فائل

لاہور:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل کو فون کیا اور چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی حملے سے متعلق آگاہ کیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت اور امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل کو فون کیا اور انہیں چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے افغان سمیں برآمد ہوئیں جب کہ چارسدہ حملے کو افغانستان کے ایک مقام سے کنٹرول کیا گیا جہاں سے تحریک طالبان کا ایک آپریٹر دہشت گردوں کو فون پر ہدایات دے رہا تھا۔




جنرل راحیل شریف نے افغان صدر، چیف ایگزیکٹیو اور امریکی جنرل سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے ذمہ داران کو تلاش کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لئے تعاون بھی طلب کیا۔

Load Next Story