مولانا فضل الرحمان کی چارسدہ یونیورسٹی آمد پر طلبا کا شدید احتجاج

مولانا فضل الرحمان قومی رہنما ہیں انہیں یونیورسٹی کی سیکیورٹی کے لئے سوال اٹھانا چاہیئے، ،طلبا


ویب ڈیسک January 21, 2016
مولانا فضل الرحمان قومی رہنما ہیں انہیں یونیورسٹی کی سیکیورٹی کے لئے سوال اٹھانا چاہیئے، ،طلبا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز/فائل

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چارسدہ یونیورسٹی پہنچے تو طلبا نے احتجاج شروع کردیا اور ان کی گاڑی کو بھی روک لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان باچاخان یونیورسٹی کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے آدھا گھنٹا یونیورسٹی کے اندر گزارا جس کے بعد ان کا قافلہ یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ تک پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود طلبا نے ان سے بات کرنی چاہی لیکن سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے بات کرنے نہ دی تو طلبا نے احتجاج شروع کردیا اور ان کی گاڑی کو وہی روک لیا۔ طلبا کے ہنگامے کے باوجود مولانا فضل الرحمان نے ان کی بات سننے کے بجائے وہاں سے واپس چلے گئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلبا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قومی رہنما ہیں انہیں یونیورسٹی کی سیکیورٹی کے لئے سوال اٹھانا چاہیئے، ہمیں بتایا جائے کہ جب صوبے میں سیکیورٹی خطرات لاحق تھے تو اس کے لئے انتظامات کیوں نہیں کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں