کراچی سے القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے 2 کمانڈرز سمیت 11 ملزمان گرفتار سی ٹی ڈی

اتحاد ٹاؤن سے گرفتار ملزمان کراچی میں حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک January 21, 2016
اتحاد ٹاؤن سے گرفتار ملزمان کراچی میں حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، سی ٹی ڈی، فوٹو؛ فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم کے 2 کمانڈرز سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن کی محمد خان کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی انچارج علی رضا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محمد خان کالونی میں کارروائی خفیہ اداروں کی اطلاع پر کی گئی جس میں گرفتار 2 اہم ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ اور لشکر جھنگوی سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیموں کے ان دو کمانڈروں سمیت دیگر 11 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 10 بوتل بم، 5 راکٹ لانچر، 10 ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والے 20 دیگر آلات بھی بر آمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی انچارج کا کہنا تھا کہ ملزمان کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع اہم سرکاری عمارت پر ایئرپورٹ طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان کے قبضے سے منصوبے کے دستاویزات سمیت اہم نقشے برآمد ہوئے ہیں جب کہ ملزمان گزشتہ دو سال کے دوران کراچی میں ہونے والے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں