خیبرپختونخوا حکومت کا سانحہ چارسدہ میں شہید ہونیوالوں کے ورثا کیلیے مالی امداد کا اعلان

صوبائی حکومت کا شہید پروفیسر حامد حسین کے ورثا کو ایک کروڑ روپے مالی امداد دینے کا اعلان۔


ویب ڈیسک January 21, 2016
صوبائی حکومت کا شہید پروفیسر حامد حسین کے ورثا کو ایک کروڑ روپے مالی امداد دینے کا اعلان۔

خیبرپختونخوا حکومت نے باچا خان یونیورسٹی حملے میں شہدا کے ورثا کے لیے 20 لاکھ اور شدید زخمیوں کے لیے 4 لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا ہے جب کہ شہید پروفیسر حامد حسین کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے مالی امداد دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے باچا خان یونیورسٹی حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شہدا کے ورثا کو 20 لاکھ اور شدید زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے 4 لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی جب کہ یونیورسٹی کے 2 شہید ملازمین کے ورثا کو 22 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت سانحے میں شہید ہونے والے پروفیسر حامد حسین کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب سانحہ چارسدہ کے بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جب کہ ایئرپورٹ کے لیے خصوصی سیکیورٹی پاس بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے جب کہ آپریشن میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں