آرمی چیف نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد افغان قیادت سے رابطہ کیا ترجمان وزیراعظم

وزیراعظم اور آرمی چیف میں اتفاق ہوا کہ حملے کے ذمہ داروں کو ڈھونڈ نکال کر ختم کیا جائے، ترجمان


ویب ڈیسک January 21, 2016
وزیراعظم اور آرمی چیف میں اتفاق ہوا کہ حملے کے ذمہ داروں کو ڈھونڈ نکال کر ختم کیا جائے، ترجمان، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان کا کہنا ہےکہ آرمی چیف نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد افغان قیادت سے رابطہ کیا جب کہ دونوں کے درمیان دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے اور انہیں ختم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم چارسدہ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت کی نگرانی خود کررہے ہیں اور انہیں حملے سے متعلق لمحے لمحے کی اطلاعات دی جارہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کو چار سدہ میں حملے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا جب کہ اس حوالے سے وزیراعظم نے آرمی چیف سے بھی مشاورت کی اور اس مشاورت کے نتیجے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت سے رابطہ کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف میں اتفاق ہوا کہ حملے کے ذمہ داروں کو ڈھونڈ نکال کر ختم کیا جائے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ضرب عضب کی کامیابیوں سے دہشت گرد شدید مایوسی کا شکار ہیں اور بزدلانہ حملے کررہے ہیں جب کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات دہشت گروہوں کی مایوسی اور کمزوری کا عکاس ہیں، ضرب عضب کی کامیابی سے دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |