وزیرداخلہ چوہدری نثار نےعمران فاروق قتل کیس کےملزم خالد شمیم کے بیان کا نوٹس لے لیا

کوئی کچھ بھی کہےعمران فاروق کیس میں سچائی اور انصاف کو ہی مقدم رکھا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک January 21, 2016
کوئی کچھ بھی کہےعمران فاروق کیس میں سچائی اور انصاف کو ہی مقدم رکھا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزم خالد شمیم کی میڈیا سے بات چیت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس گارڈ کے انچارج کو معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی میڈیا سے بات چیت کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے والے پولیس گارڈ کے انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران فارق قتل کیس کو میڈیا سرکس بنانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی جب کہ ملزم کی میڈیا سے ایسی بات چیت اورغیرضروری تبصرےعدالتی کیس پرمنفی اثرڈال سکتے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہےعمران فاروق کیس میں سچائی اور انصاف کو ہی مقدم رکھا جائے گا جب کہ اس کیس کو ایک عدالتی کیس ہی رہنے دیا جائے۔

واضح رہے عدالت میں پیش ہوتے وقت میڈیا سے بات چیت میں انکشاف کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، محمد انور اور ان کے دیگر ساتھیوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' اور امریکی خفیہ ایجنسی ''سی آئی اے'' کی مدد حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |