امریکی خارجہ پالیسی انتہا پسندی کو ختم کرنے میں ناکام رہی حسین حقانی

شدت پسندی کے خلاف جنگ کا واحد حل مسلم ممالک کو دوست بنانا ہے،حسین حقانی

شدت پسندی کے خلاف جنگ کا واحد حل مسلم ممالک کو دوست بنانا ہے،حسین حقانی، فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی انتہا پسندی کو ختم کرنے میں ناکام رہی اور ڈرون حملےاسےمزید ہوا دے رہے ہیں.


امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کےآرٹیکل میں سابق پاکستانی سفیرحسین حقانی کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کو مارنے سے نائن الیون کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ القاعدہ اب شمالی افریقہ سے جنوب مشرقی ایشیا میں مضبوط ہو رہی ہے۔

سابق پاکستانی سفیرنے مزید کہا کہ شدت پسندی کے خلاف جنگ کا واحد حل مسلم ممالک کو دوست بنانا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story