نرگس سیٹھی کے کرپٹ کہنے پرافسران چراغ پا ہوگئے
اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعام بھی دیا جائے گا، نرگس سیٹھی
سیکرٹری وزارت پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے افسران کو کرپٹ کہہ دیا، جواب میں افسروں کا کہنا تھا کہ کرپٹ ہم نہیں سیاستدان اور بیوروکریٹ ہیں جوکام کرنےنہیں دیتے۔
سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی کی زیر صدارت واپڈا ہاؤس لاہور میں تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز کااجلاس ہوا، اس موقع پر نرگس سیٹھی نے افسران کو کرپٹ کہا جس کے جواب میں افسران نے کہا کہ کرپٹ ہم نہیں سیاستدان اور بیوروکریٹ ہیں جو کام نہیں کرنے دیتے، افسران کا کہنا تھا کہ جب ہم بجلی چور کو پکڑتے ہپں تو اسلام آباد سے آپ جیسے بڑے افسر اور سیاستدان ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں، ہمارے کئی افسران اور اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی گئی لیکن کسی نے بھی اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، افسران نے مزید کہا کہ پولیس بھی بااثر لوگوں کے دباؤ میں آکر بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ بھی درج نہیں کرتی۔
اجلاس میں افسران نے کہا کہ ہمیں اس بات کی یقین دہائی کرائی جائے کہ ہم پر کوئی نجی و سرکاری دباؤ نہیں ہوگا اور ہم جس بجلی چور کو پکڑیں گے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
نرگس سیٹھی نےاس موقع پر افسران کو یقین دہانی کرائی کہ وہ سیاسی دباؤ سے بالاتر ہو کر بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کریں، انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعام بھی دیا جائے گا۔