اسٹاروارزکی اگلی فلم کی ریلیز آیندہ سال کے اواخر تک مؤخر

فلم کی پروڈکشن آیندہ ماہ مغربی لندن کے پائن وْڈ اسٹوڈیو میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلم کی پروڈکشن آیندہ ماہ مغربی لندن کے پائن وْڈ اسٹوڈیو میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔:فوٹو :فائل

امریکا کے ڈزنی اسٹوڈیو نے اعلان کیا ہے کہ اسٹار وارز کی اگلی فلم کی ریلیز 2017 کے اواخر تک مؤخر ہوگئی ہے۔


اسٹاروارز کی قسط ہشتم کی مئی سنہ 2017 میں عالمی ریلیز ہونی تھی لیکن اس کے بجائے اب اسے سنہ 2017 کے دسمبرتک ریلیز نہیں کیا جائے گا۔اور تب تک ''اسٹار وارز۔ دی فورس اویکنز'' ہی دکھائی جائے گی جس کی نمائش تاحال جاری ہے اور امریکی کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

اپنی ریلیز کے پانچویں ہفتے تک فلم نے امریکا میں 86 کروڑ ڈالر سے زائد اور عالمی سطح پر 1.88 ارب ڈالر کا بزنس کرچکی تھی۔ڈزنی نے یہ نہیں بتایا کہ فلم مؤخر ہونے کی وجہ کیا ہے لیکن قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ فلم کا اسکرپٹ دوبارہ لکھا جارہا ہے۔فلم کی پروڈکشن آیندہ ماہ مغربی لندن کے پائن وْڈ اسٹوڈیو میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story