بھارتی حکومت نے پاکستان کی باڈی بلڈنگ اورانڈر15بیس بال ٹیم کوویزہ دینے سے انکارکردیا
گزشتہ برس نیپال میں ہونے والے باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں قومی ٹیم نے 4سونے کے تمغے اپنے نام کئے تھے۔
بھارتی حکومت نے پاکستان کی باڈی بلڈنگ ٹیم کے بعد انڈر 15 بیس بال ٹیم کو بھی ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے ساؤ تھ ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے اجازت طلب کی تھی ۔باڈی بلڈنگ کے مقابلے بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں 2 سے 4 نومبر تک ہوں گے۔ پاکستان کے 15رکنی دستے نے ایونٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر پاکستانی ٹیم کو ویزے نہیں مل سکے جس کے باعث قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لئے بھارت نہ جاسکی۔
گزشتہ برس نیپال میں ہونے والے باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں قومی ٹیم نے 4سونے کے تمغے اپنے نام کئے تھے۔
دوسری جانب بھارتی حکومت نے پاکستان کی انڈر15بیس بال ٹیم کو بھی ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث پاکستان جونئیر ایشیا کپ بیس بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے محروم ہو گیا۔ جونئیر ایشیا بیس بال کپ بھارت میں 5 نومبر سے شروع ہوگا۔