شاہ رخ خان اب اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے ویڈیولنک پربات چیت کریں گے

ہمیشہ ایسا موقع تلاش کرتا ہوں کہ میں بھی مداحوں کو اتنی محبت دوں جتنی وہ مجھے دیتے ہیں، اداکار

ہمیشہ ایسا موقع تلاش کرتا ہوں کہ میں بھی مداحوں کو اتنی محبت دوں جتنی وہ مجھے دیتے ہیں، اداکار۔ فوٹو:فائل

SUKKUR:
بالی ووڈ کے کنگ خان اپنی شاندار اداکاری کے بعد لاتعداد مداح بنا چکے ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے قریب رہنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب وہ اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے ویڈیو لنک کا سہارا لیں گے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان جو اپنی جانداراداکاری کی بدولت بالی ووڈ کے بادشاہ ہونے کے ساتھ لاتعداد مداح رکھتے ہیں اور اب مداحوں سے قریب رہنے کے لیے انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست بات چیت کا فیصلہ کیا ہے، کنگ خان کے مداح اب انہیں براہ راست مشورے دینے کے علاوہ ان سے سوالات بھی کرسکیں گے۔

اداکارکا کہنا تھا کہ دنیا بھرسے ملنے والی محبت پروہ بہت بے حد خوش ہیں، مداحوں کو محض مداح کہنا کافی نہیں ہے بلکہ میں ہمیشہ ایسا موقع تلاش کرتا ہوں کہ میں بھی انہیں اتنی ہی محبت دے سکوں جتنی مداحوں کی جانب سے مجھے ملتی ہے۔ ان کے خیال میں سوشل میڈیا بہترین ذریعہ ہے جہاں وہ اپنے مداحوں سے قریب رہ سکیں گے اس لئے اس کے لئے ویڈیو لنک کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا۔
Load Next Story