ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر نثار کھوڑو نے معذرت کرلی

اجلاس ختم ہونے پر بے خیالی میں ایوان میں سگریٹ لگا بیٹھا تھا، نثار کھوڑو


ویب ڈیسک January 22, 2016
اجلاس ختم ہونے پر بے خیالی میں ایوان میں سگریٹ لگا بیٹھا تھا، نثار کھوڑو. فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے معذرت کر لی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سال سے سگریٹ نوشی نہیں کی، اس روز اجلاس ختم ہونے پر بے خیالی میں ایوان میں سگریٹ لگا بیٹھا تھا۔ دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میں نے 3 ماہ سے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑ رکھی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی نثار کھوڑو نے ایوان میں سگریٹ جلائی اور پھر دیگر ساتھیوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔