عدالت نے رحمان ملک کے بھائی کی دکان سربمہر کرنے کا حکم دے دیا
ریویو کمیٹی کھوکھوں، ٹک شاپس اور ریڑھیوں کےمعاملے کاجائزہ لے, عدالت
ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ رحمان ملک کے بھائی کی دکان سربمہر کرنے کا حکم دے دیا ۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون ٹو میں تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن منصور خان نے بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق مون اسٹار دکان رحمان ملک کے بھائی خالد ملک کے نام پر الاٹ ہے۔
جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ اخبار کےذریعے اشتہار جاری کرکے تمام لوگوں سے درخواستیں لی جائیں اور میرٹ پر الاٹمنٹ کی جائیں، عدالت نے حکم دیا کہ ریونیو کمیٹی کھوکھوں، دکانوں اور ریڑھیوں کےمعاملے کاجائزہ لے کر 5 نومبرتک رپورٹ پیش کرے۔