سندھ کا نیا بلدیاتی نظام سپریم کورٹ میں چیلنجدرخواست سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل سندھ کو 8 نومبر کو طلب کرلیا ہے


ویب ڈیسک November 02, 2012
سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل سندھ کو 8 نومبر کو طلب کرلیا ہے فوٹو فائل

سپریم کورٹ میں سندھ کا نیا بلدیاتی نظام چیلنج کردیا گیا،عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظورکرلی۔

سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے منظورکرتےہو ئے ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل سندھ کو 8 نومبر کو طلب کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ سندھ میں نافد کئے گئے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے ساتھ دیگر جماعتیں بھی سراپا احتجاج ہیں۔ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کی جانب سے طویل مشاورت کے بعد گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے نئے بلدتاتی نظام پر آرڈیننس جاری کیا جسے بعدازاں سندھ اسمبلی سے منظورکرایا گیا۔ ۔نئے بلدیاتی نظام کی منظوری کے وقت مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ(ق) اوراے این پی نے سندھ اسمبلی میں شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے وزرا اورمشیروں کے سندھ کابینہ سے مستعفیٰ ہونے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |