ابتدائی بلے باز دھوکا دیں جائیں تو میچ کس طرح جیتا جاسکتا ہے شاہد آفریدی

ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھر کر ان پر قابو پانا ہوگا، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک January 22, 2016
ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھر کر ان پر قابو پانا ہوگا، شاہد آفریدی۔ فوٹو: فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جب ابتدائی 6 بلے باز جلدی آؤٹ ہو جائیں تو آپ میچ کس طرح جیت سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں 95 رنز کی شکست کے بعد شاہد آفریدی سے جب پریزنٹر نے آج کے میچ میں کارکردگی کے حوالے سے سوال پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ جب ابتدائی 6 بلے باز جلد آؤٹ ہو کر ڈریسنگ روم میں بیٹھ جائیں تو آپ کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پرفارمنس ہمیشہ سے ہی ٹیم کے لئے اہم رہی ہے، آج کے میچ میں بولنگ اچھی رہی لیکن بیٹنگ میں پرفارم نہیں کرسکا، ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ان پر قابو پانا ہوگا۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیلی، سیریز میں کامیابی پر کیوی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ایک اور سوال پر آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ بہت اچھی جگہ ہے، میں یہاں دوبارہ ضرور آنا پسند کروں گا لیکن شاید کمنٹیٹر بن کر آؤں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔