راجر فیڈرر نے 300 واں میچ جیت کر گرینڈ سلم میں نئی تاریخ رقم کردی

ماریا شراپوا نے امریکا کی لورن ڈیوس کو شکست دے کر ٹینس مقابلوں میں اپنی 600 ویں کامیابی حاصل کی۔


ویب ڈیسک January 22, 2016
ہر سال 4 گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن، یو ایس اوپن، ومبلڈن اور فرنچ اوپن کھیلے جاتے ہیں۔ فوٹو: فائل

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن میں گریگور دمتروو کو شکست دے کر 300 واں گرینڈ سلم میچ جیت لیا۔

برسبین میں جاری آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے بلغاریہ کے گریگور دمتروو کو 4-6، 6-3، 1-6 اور 4-6 سے شکست دی۔ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں یہ راجر فیڈر کی 300 ویں فتح تھی۔

دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں 5 مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپیئن ماریا شراپوا نے امریکا کی لورن ڈیوس کو شکست دے کر ٹینس مقابلوں میں اپنی 600 ویں کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ ہر سال 4 گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن، یو ایس اوپن، ومبلڈن اور فرنچ اوپن کھیلے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں