کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر سے 500 موبائل فونز برآمد

گرفتار ملزم نے موبائل اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھے تھے جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے، ترجمان کسٹم


ویب ڈیسک January 22, 2016
گرفتار ملزم نے موبائل اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھے تھے جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے، ترجمان کسٹم، فوٹوا؛ فائل

کسٹم حکام نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے 500 موبائل فونز برآمد کرلئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر کے قبضے سے 500 موبائل فونز برآمد کرلئے۔

ترجمان کسٹم کے مطابق محمد علی نامی مسافر دبئی سے کراچی پہنچا تو شک کی بنیاد پراس کی تلاشی لی گئی جس کے دوران پتہ چلا کہ مسافر نے اپنے جسم کے ساتھ موبائل فونز باندھ رکھے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران ملزم کے جسم سے 500 موبائل فونز برآمد ہوئے جن کی مالیت لاکھوں روپے سے بنتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔