لاہور میں اسکول ٹیچر پر گستاخی رسول ﷺ کا الزام ہیڈ ماسٹر گرفتار

ٹیچرپر الزام ہے کہ اس نے اسکول کے بچوں کو ایسا ہوم ورک دیا جو رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کے زمرے میں آتا ہے


AFP November 02, 2012
عاصم فاروقی کے وکیل نے کہا ہے کہ انہیں عوام کے دباؤ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے حالانکہ ان کا اس پورے سلسلے سے کوئی تعلق نہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

اسکول ٹیچر جس پر گستاخی رسول ﷺ کا الزام ہے پولیس کی گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گئی ۔

ٹیچرعارفہ افتخار پر الزام ہے کہ اس نے اسکول کے بچوں کو ایسا ہوم ورک دیا جو رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کے زمرے میں آتا ہے۔ اسکول کی انتظامیہ نے اس حوالے سے مقامی اخبارمیں ایک اشتہار بھی دیا ہے جس میں ٹیچرکے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ ان کے دیئے گئے ہوم ورک سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسکول کے ہیڈ ماسٹر عاصم فاروقی کوپولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ عاصم فاروقی کے وکیل نے کہا ہے کہ انہیں عوام کے دباؤ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے حالانکہ ان کا اس پورے سلسلے سے کوئی تعلق نہیں۔

عاصم فاروقی کے بیٹے سمیر فاروقی نے کہا کہ اس واقعے کے بعد کچھ لوگوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اور ہتھیار اٹھا کر ان کے اسکول پر حملہ بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کو ہوا دینے کے لئے مسجدوں سے اعلانات بھی کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں