نیوزی لینڈ سے شکست قومی ٹیم کو رینکنگ میں ساتویں نمبر پر لے آئی

پاکستان کی جگہ جنوبی افریقا نے 115 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن سنبھال لی۔


ویب ڈیسک January 22, 2016
پاکستان کی جگہ جنوبی افریقا نے 115 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن سنبھال لی۔ فوٹو:اے ایف پی

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر آگئی جب کہ نیوزی لینڈ نے ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن سنبھال لی۔

قومی ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھالنے کا سنہری موقع تھا لیکن اس کے لئے نیوزی لینڈ کو سیریز میں وائٹ واش کرنا شرط تھا تاہم پہلے میچ میں کامیابی کے بعد پہلی پوزیشن کا دیا جلا لیکن سیریز کے دیگر 2 میچز میں ناکامی نے قومی ٹیم کا خواب چکنا چورکردیا اورگرین شرٹس پہلی پوزیشن کا خواب لئے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔

پاکستان کی جگہ جنوبی افریقا نے 115 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن سنبھال لی جب کہ پاکستان 113 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے قبل پاکستان 114 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ مں چھٹے نمبر پر تھا اور رینکنگ میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور سری لنکا معمولی فرق کے ساتھ بالترتیب مذکورہ درجہ بندی پر براجمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں