ڈیرہ بگٹی میں وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی پرقاتلانہ حملہ

سرفراز بگٹی کی گاڑی کو ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔


ویب ڈیسک January 22, 2016
سرفراز بگٹی کی گاڑی کو ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

دہشت گردوں کی جانب سے وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے قافلے کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی تاہم حملے میں سرفراز بگٹی محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا قافلہ ڈیرہ بگٹی سے گزررہا تھا کہ بارودی سرنگ سے ان کے قافلے کو اڑانے کی کوشش کی گئی تاہم بم دھماکے میں سرفراز بگٹی محفوظ رہے جب کہ قافلے میں شامل 2 گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا تاہم تخریب کاری کے اس منصوبے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے سرفراز بگٹی کے قافلےپر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔