صومالیہ میں ہوٹل پر حملے میں 17 افراد ہلاک متعدد زخمی
5 مسلح افراد نے ہوٹل میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جب کہ ہوٹل کے باہر کاروں میں بم دھماکے بھی ہوئے۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں شدت پسندوں نے ہوٹل پرحملہ کردیا جس میں فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ساحل کے کنارے واقع ہوٹل میں اچانک 5 مسلح افراد داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ ہوٹل کے باہر کھڑی دو کاروں میں بم کے دھماکے بھی ہوئے، فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حملے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا اور اس دوران کئی گھنٹوں تک دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور فورسز سے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ صومالی پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ کے الشباب گروپ سے تھا جب کہ تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے۔