سیکریٹری الیکشن کمیشن ورکشاپ کیلیے بھارت پہنچ گئے
الیکشن کمیشن افسران نے بابریعقوب کے دورے کی تصدیق کردی،مقاصدسے لاعلم
سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح بھارتی الیکشن کمیشن کی دعوت پر ورکشاپ میں شرکت کیلیے بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح بھارتی الیکشن کمیشن کی دعوت پر ورکشاپ میں شرکت کیلیے بھارت گئے ہیں۔وہ دو روز پہلے لاہور گئے تھے جہاں سے وہ بھارت روانہ ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن 27جنوری کوواپس آئیں گے۔
اس حوالے سے جب ایکسپریس نے مختلف افسران سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن سرکاری دورے پر بھارت چلے گئے ہیں تاہم وہ ان کے دورہ بھارت جانے کے مقاصد سے لاعلم ہیںکہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کسی کانفرنس میں شرکت کیلیے گئے ہیں یا پھر ورکشاپ میں گئے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ترجمان بھی سیکریٹری الیکشن کمیشن خود ہیںجس کے باعث میڈیا کو خبر کی تصدیق میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔