سوات اور چترال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اور زمین میں اس کی گہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز

زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس کے مارے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

مالا کنڈ ڈویژن، نونیر اور چترال سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مالا کنڈ ڈویژن، بونیر، نوشہرہ اور چترال سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحد ی علاقہ جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔


زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا دور شروع کر دیا۔ زلزلہ کے نتیجے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں اب تک 100 سے زائد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔
Load Next Story