پشاورمیں پولیس اورسیکورٹی فورسزکے مشترکہ آپریشن میں 70 افراد گرفتار

سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف بور کا اسلحہ، کارتوس اور منشیات بھی برآمد کی گئی،پولیس


ویب ڈیسک January 23, 2016
سرچ آپریشن کے دوران 400 گھروں کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں 70 افراد گرفتار کر لیے گئے،پولیس:فوٹو:فائل

پہاڑی پورہ میں پولیس اورسیکورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 70 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورکے علاقے پہاڑی پورہ میں پولیس اورسیکورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا ، سرچ آپریشن کے دوران 400 گھروں کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں 70 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق غیر قانونی مقیم 17 افغان باشندے، کرایہ دار ایکٹ کے تحت 29 افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف بور کا اسلحہ، کارتوس اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں