عمران خان والد کی طرح ہیں ان سے شادی نہیں کرسکتی میرا

شوبز انڈسٹری میں میری اپنی پہچان ہے، کسی کو کاپی نہیں کرتی بلکہ لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں، میرا

جب بھی شادی کروں گی تو سب کو بتا کر کروں گی، میرا۔ فوٹو: فائل

DETROIT:
اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے اور وہ ان کے والد جیسے ہیں لہذا وہ ان سے شادی نہیں کرسکتی۔

لاہور میں نکاح پر نکاح کے الزام میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان اور ان کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے اور وہ ان کے والد جیسے ہیں لہذا ان سے شادی نہیں کرسکتی تاہم اگرعمران خان کی طرف سے پیش کش بھی ہوئی تو تب بھی شادی نہیں کروں گی۔ان کا کہنا تھاکہ میں نے کوئی خفیہ شادی نہیں کی لیکن اسی سال شادی کرلوں گی اور جب بھی شادی کروں گی تو سب کو بتا کر کروں گی۔


میرا کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں میری اپنی پہچان ہے اور میں کسی کو کاپی نہیں کرتی بلکہ لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں۔ سج دھج کر عدالت میں پیش ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میرا کا کہنا تھا کہ سردی بننے سنورے کا موسم ہوتا ہے اس لئے اس قسم کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

 

Load Next Story