کراچی میں وفاقی وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی کے گھرپرچھاپہ بیٹے سمیت 3 افراد گرفتار

غلام مرتضیٰ جتوئی کے گھر پر چھاپے اور وہاں سے ہونے والی گرفتاریوں کا کوئی علم نہیں، پولیس

غلام مرتضیٰ جتوئی کے گھر پر چھاپے اورگرفتاریوں کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا فوٹو: فائل

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ڈیفنس میں وفاقی وزیرصنعت و پیداوارغلام مرتضیٰ جتوئی کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کے بیٹے اور 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ڈیفنس فیز 7 میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوارغلام مرتضیٰ جتوئی کے گھرپرچھاپہ مارا، کارروائی کے وقت وفاقی وزیرموجود نہیں تھے تاہم ان کے بیٹے بلال مرتضیٰ جتوئی اور2 سرکاری گارڈزکوحراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔


غلام مرتضیٰ جتوئی کے گھر پرچھاپے اورگرفتاریوں کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا اورمقامی پولیس نے واقعے سے مکمل لاعلمی کا اظہارکیا ہے۔

دوسری جانب جتوئی ہاؤس کے ترجمان نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سی ویو کے قریب ہمارے سیکیورٹی گارڈ اورایک افسر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، واقعےکےبعدرینجرزنےچاروں افرادکوتفتیش کیلئےمانگاتھا، کوئی بڑی بات نہیں ہے،امیدہےشام تک تمام افرادگھرآجائیں گے۔
Load Next Story