سائیں سرکارنے سندھ اسمبلی میں گاڑیوں کے لئے درجنوں افراد بے گھرکردیئے

ہمیں بے گھر کیا جارہا ہے اور متبادل رہائش بھی نہیں دی جارہی، متاثرہ سرکاری ملازمین

ارکان اسمبلی کی گاڑیوں کی کارپارکنگ جہاں بنائی جارہی ہے وہاں 10 سے زائد گھر ہیں فوٹو: آن لائن

سائیں سرکار نے ارکانِ سندھ اسمبلی کے لئے عالیشان پارکنگ تعمیر کرنے کے لئے ملازمین کو بے گھر کردیا۔

ویسے توسائیں سرکار کوئی منصوبہ بناتی نہیں لیکن اگربناتی بھی ہے تو وہ صرف کاغذوں پر ہی محدود ہوتا ہے لیکن صوبائی حکومت نے ایسا منصوبہ بنایا ہے جس پرفوری طور پرعمل درآمد بھی شروع ہوگیا ہے اوروہ منصوبہ سندھ اسمبلی میں ارکان کی گاڑیوں کے لئے عالیشان پارکنگ کی تعمیر ہے۔ اس منصوبے کے لئے اس نے اپنے ہی ملازمین اور ان کے خاندانوں کے سر سے چھت چھین لی ہے۔


ارکان اسمبلی کی گاڑیوں کی پارکنگ جہاں بنائی جارہی ہے وہاں 10 سے زائد گھر ہیں جن میں اسمبلی ہی کے ملازمین رہائش پزیر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ درازسے یہاں مقیم ہیں لیکن ہمیں بے گھر کیا جارہا ہے اور تاحال متبادل جگہ فراہم نہیں کی گئی۔

 

Load Next Story