عدلیہ کو کسی حکومت کو ختم کرنے کا اختیار نہیں یوسف رضا گیلانی

اٹھاون ٹو بی کے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیئے گئے ہیں اب یہ کسی اور ادارے کو کیسےدے سکتے ہیں، سابق وزیر اعظم


ویب ڈیسک November 02, 2012
اٹھاون ٹو بی کے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیئے گئے ہیں اب یہ کسی اور ادارے کو کیسےدے سکتے ہیں، سابق وزیر اعظم فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ کو کسی حکومت کو ختم کرنے کا اختیار نہیں اور نہ ہی جوڈیشل مارشل لا سمیت کسی مارشل لا کی گنجائش ہے۔


لاہور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ آف آنر میں خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلوچستان کےعوام کے مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو کسی بھی حکومت کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔


یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اٹھاون ٹو بی کے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیئے گئے ہیں اب یہ کسی اور ادارے کو کیسےدے سکتے ہیں۔ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو تصادم نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں