ایشیا کبڈی کپ پاکستان ایران اور بھارت اپنے مقابلوں میں فتحیاب
میزبان ٹیم نے باآسانی 21 کے مقابلے میں 53 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
ایشیا کبڈی کپ کے دوسرے دن پہلے میچ میں ایران نے افغانستان کو یکطرفہ میچ میں شکست دے دی جبکہ پاکستان نے نیپال کو ہرا دیا۔
لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ میں میزبان کھلاڑیوں نے نیپال کے دائو پیچ ناکام بناتے ہوئے باآسانی 21 کے مقابلے میں 53 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
پانچ روزہ ایونٹ کےدوسرے دن بھی تماشائیوں کی بڑی تعداد کبڈی کےمقابلےدیکھنے کے لئےآئی۔ ایرانی ٹیم افغانستان کے مقابلے میں مکمل طورپرچھائی رہی اور وقفے پر47 پوائنٹس جوڑچکی تھی جبکہ افغان ٹیم نے 8 پوائنٹس حاصل کئےتھے۔ جب مقابلہ ایران کی فتح کے ساتھ اختتام کوپہنچا تو ایران نے 89 اورافغانستان نے 17 پوائنٹس بنائے تھے۔
ورلڈ چیمپئن بھارت نے سری لنکا کو لاجواب کرتے ہوئے میچ یکطرفہ بناکر 15 کے مقابلے میں 55 پوائنٹس سے فتح کوگلے لگایا۔