آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو لیگل نوٹس بھیج دیا

سی این جی اسٹیشنز کو زبردستی نقصان پر گیس بیچنے پر مجبور کرنا غیر قانونی ہے، غیاث پراچہ

سی این جی اسٹیشنز کو زبردستی نقصان پر گیس بیچنے پر مجبور کرنا غیر قانونی ہے، غیاث پراچہ فوٹو: آئی این پی/فائل

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو لیگل نوٹس بھیج دیا گیا۔



آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو زبردستی نقصان پر گیس بیچنے پر مجبور کرنا غیر قانونی ہے اور نہ ہی سپریم کورٹ نے نقصان پر گیس بیچنے پر کسی کو مجبور کرنے کے کوئی احکامات جاری کئے ہیں۔


غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز مالکان کو ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے سے سرکاری حکام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story