خالد چوہدری سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی مقرر

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے رہنماؤں نے ندیم یوسف زئی کے استعفے پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے


Staff Reporter November 03, 2012
ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کیپٹن ندیم یوسف زئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے اور ان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے. فوٹو: فائل

سابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر) خالد چوہدری کودوبارہ ادارے کا ڈائریکٹر جنرل بنادیا گیا ہے۔

جبکہ ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کیپٹن ندیم یوسف زئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے ذرائع کے مطابق چیف ہیومن ریسورس یوسف عباس بھی ایک سال کی رخصت پر بیرون ملک چلے گئے ہیں ان کی جگہ قائمقام چیف ہیومن ریسورس ثمررفیق کوذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، واضح رہے کہ کیپٹن ندیم یوسف زئی نے2اپریل کوڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کاچارچ سنبھالا تھاوہ 5 ماہ ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن تعینات رہے،اس سے قبل کیپٹن ندیم یوسف زئی فروری2011 میں پی آئی اے کے ایم ڈی مقررکیے گئے تھے۔

جہاں وہ ایک سال یکم اپریل تک ایم ڈی پی آئی اے رہے بعدازاں وزارت دفاع نے انھیں 2اپریل کوسول ایوی ایشن اتھارٹی کا ڈائریکٹرجنرل مقرر کردیا، واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل مقررہونے کے لیے سول ایوی ایشن آرڈینس 1982 کے تحت18سال کا پرواز اور ائیرو ناٹیکل آرگنائزریشن کا بھی تجربہ لازمی ہوتاہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے رہنماؤں نے ندیم یوسف زئی کے استعفے پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے عیدکے موقع پر سول ایوی ایشن کے تمام ملازمین کے لیے 2 بونس دیے جانے کا اعلان کیا تھا ملازمین کے مسائل حل کرنے پرکیپٹن ندیم یوسف زئی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں