چینی سست روی پرافراتفری غیرمعمولی نہیںآئی ایم ایف

چین کو دنیا کے کثیرملکی اداروں میں لانا ہمارے مفاد میں ہے، برطانوی وزیرخزانہ


AFP January 24, 2016
چین کو دنیا کے کثیرملکی اداروں میں لانا ہمارے مفاد میں ہے، برطانوی وزیرخزانہ فوٹو:فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ چینی معاشی سست روی سے عالمی معیشت میں تباہی نہیں آئے گی تاہم مالیاتی منڈیوں میں آنے والی افراتفری غیرمعمولی نہیں۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے آخری روز پینل سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ فنانشل مارکیٹس کی افراتفری بہت نارمل ہے، چینی معیشت کی ہارڈ لینڈنگ نظر نہیں آ رہی ہے بلکہ یہ ارتقائی عمل اور ایک بہت بڑی تبدیلی ہے جو اتارچڑھاؤ کی حامل ہوگی۔

ہمیں اس کا عادی ہونا ہوگا کیونکہ یہ زیادہ پائیدار اور معیاری معاشی ترقی کی طرف جانے کا بہت نارمل اور مناسب طریقہ ہے۔ برطانوی وزیرخزانہ جارج اوسبورن نے کہاکہ چین کو دنیا کے کثیرملکی اداروں میں لانا ہمارے مفاد میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں