اولمپکس میں شرکت کا خواب لیے شوٹرز بھارت روانہ

ایشین کوالیفائنگ رائونڈ کاکل آغاز،7مرد و2قومی خواتین کھلاڑی شریک ہوں گے


ایشین کوالیفائنگ رائونڈ کاکل آغاز،7مرد و2قومی خواتین کھلاڑی شریک ہوں گے فوٹو:فائل

ریو اولمپکس 2016 میں شرکت کا خواب آنکھوں میں سجائے قومی شوٹنگ ٹیم بھارت روانہ ہوگئی،ایشین ممالک کے مختص کوٹے کے مقابلے پیر سے دہلی میں شروع ہورہے ہیں، قومی شوٹرز بہتر کارکردگی دکھانے پر ریو اولمپکس کا حصہ بن جائیں گے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ایشیائی کوالیفائنگ رائونڈ میں سخت مقابلے ہوں گے لیکن ہم بہترین کارکردگی کے لیے پُرامید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس کے ایشین کوالیفائنگ شوٹنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے قومی ٹیم ہفتے کی شب بھارت چلی گئی، حکومت کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے2 یوم قبل اسے ویزے جاری کیے تھے، شاٹ گن (ٹریپ)کے ماہر میجر فرخ کو ویزہ نہ مل سکا۔ پڑوسی ملک جانے کیلیے11 رکنی قومی ٹیم کے9کھلاڑیوں میں7 مرد،2 خواتین اور 2کوچز کے ویزوں کی درخواست دی گئی تھی، ایک شوٹر کو ویزہ نہ ملنے کے باعث گذشتہ روز10 ارکان بھارت روانہ ہوئے،ایک کی بعد میں روانگی طے ہے۔

اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ مقابلے 4 فروری تک جاری رہیں گے، پاکستان مردوں اور خواتین کے 3، 3 جبکہ یوتھ کے 2 ایونٹس میں شریک ہوگا، شاٹ گن میں پاکستان مینز اور ویمن کے 3، 3 ایونٹس میں حصہ لے گا، ان میں اولمپک اسکیڈ، اولمپک ٹریپ اور ڈبل ٹریپ مقابلے شامل ہیں،7مرد کھلاڑیوں میں جی ایم بشیر ریپڈ فائر پسٹل، عثمان جان شاٹ گن (اسکیڈ)،محمد کلیم اللہ خان ایئر پسٹل اور فری پسٹل، شہزاد اختر ایئر پسٹل اور فری پسٹل ، بلال احمد ایئرپسٹل اور فری پسٹل، محمد شاہد ایئر رائفل اور پران رائفل اور محمد غفران ایئر رائفل مقابلوں میں قسمت آزمائی کریں گے،2 پاکستانی خواتین شوٹرز میں مہوش اور مہک فاطمہ ایئر پسٹل کے ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا اظہارکریں گی۔

پاکستان رائفل ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدررضی احمد خان قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور روس کے ویلادے میر کوچ ہیں، روانگی سے قبل نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے رضی احمد خان نے کہا کہ ریو اولمپکس 2016 کے لیے ایشین کوٹے میں کامیابی کے حوالے سے بلندو بانگ دعوے نہیں کیے جاسکتے، نیشنل شوٹنگ رینج میں تربیتی کیمپ میں قومی شوٹرز نے بھرپور محنت کی، کوالیفائنگ رائونڈ میں سخت مقابلے درپیش اور پاکستانی شوٹرز کو سخت حریفوں کا سامنا رہے گا، اگر قسمت نے یاوری کی تو پاکستان ریو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |